Bollywood actor Salman Khan supports the student protest in India and calls for education reforms.

سلمان خان نے طلبہ احتجاج کی حمایت کا اظہار کر دیا

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے طلبہ کی جانب سے جاری احتجاجی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز بلند کرنا قابلِ تحسین ہے، تاہم احتجاج کے دوران پیش آنے والے تشدد کے واقعات افسوسناک ہیں۔

ٹویٹر پر جاری ٹویٹ میں سلمان خان نے کہا کہ یہ ایک پُرامن تحریک تھی، لیکن اسے پرتشدد رخ اختیار کرتے دیکھ کر انہیں شدید افسوس ہوا۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلبہ اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دکھ میں وہ برابر کے شریک ہیں۔

Salman Khan's Twitter Tweet supporting the student protest and education reforms in India.
Salman Khan expressed support for the student protest and called for improvements to India’s education system.

سلمان خان نے کہا کہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ ملک بھر کے طلبہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے متحد ہو کر سامنے آئے ہیں۔ ان کے مطابق طلبہ کے والدین کی جانب سے اس جدوجہد میں بھرپور ساتھ دینا بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ طلبہ نے اپنی محنت، لگن اور عزم سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل روشن بنانا چاہتے ہیں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اس احتجاج کو درست سمت میں اٹھایا گیا قدم قرار دیتے ہوئے نوجوانوں کی ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو سراہا۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ اس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے کیونکہ یہ بنیادی طور پر طلبہ اور تعلیمی نظام سے متعلق مسئلہ ہے۔ ان کے بقول اس جدوجہد کا اصل سہرا طلبہ کو جاتا ہے اور انہیں امید ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر امید ظاہر کی کہ اس معاملے کا پرامن اور مثبت حل نکلے گا، جبکہ علم حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے تمام طلبہ اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوں گے۔