پاکستانی فٹبالر عبداللہ اقبال نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں میدان میں اتر کر ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا اور وہ پاکستان قومی فٹبال ٹیم کے پہلے فعال کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اس مقابلے میں شرکت کی۔
عبداللہ اقبال نے سویڈش کلب میالبی کی جانب سے لنکن ریڈ امپس کے خلاف میچ میں 62ویں منٹ میں بطور متبادل میدان میں قدم رکھا اور پہلی مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئے۔
اس ڈیبیو کے ساتھ عبداللہ اقبال نے پاکستانی فٹبال کی تاریخ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا، کیونکہ وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلے فعال پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ مرحلے میں شرکت کی۔
اس سے قبل پاکستانی نژاد فٹبالر اتزاز حسین یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں کھیل چکے ہیں، تاہم وہ پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر چکے تھے۔
اسی طرح پاکستانی نژاد غیاث زاہد نے قبرصی کلب اے پی او ای ایل کی جانب سے یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شرکت کی، تاہم انہوں نے بھی پاکستان کے لیے بین الاقوامی فٹبال نہیں کھیلی۔









