یو اے ای ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد: (مشال ڈیجیٹل) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے UAE میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ حیران کن طور پر ٹیم کے دو لیجنڈ کھلاڑی، سابق کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق PCB نے اس فیصلے کو “بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آرام دینے اور نئے ٹیلنٹ کو موقع فراہم کرنے کی پالیسی” کا حصہ قرار دیا ہے۔ بورڈ کا مؤقف ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو طویل اور مصروف کرکٹ شیڈول کے پیش نظر آرام دیا جا رہا ہے تاکہ وہ مستقبل کی بڑی سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے فٹ اور تیار رہیں۔

نئے اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اور ٹیم کو مزید آپشنز میسر آ سکیں۔ کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے کیونکہ بابراعظم اور محمد رضوان دونوں ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ کے ستون سمجھے جاتے ہیں۔

دوسری جانب شائقین کرکٹ میں اس فیصلے پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کچھ حلقے اسے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا بہترین موقع قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ مداحوں نے بابراعظم اور محمد رضوان کی غیر موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای ٹی ٹوئنٹی سیریز اس سال کی آئندہ ماہ میں کھیلی جائے گی، جس میں قومی ٹیم کو سخت حریفوں کا سامنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں