مون سون بارشوں کی مزید تین3 اسپیلز کی پیش گوئی

اسلام آباد:(مشال ڈیجیٹل) چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) انعام حیدر نے ملک میں مزید تین مون سون اسپیلز کی پیش گوئی کر دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس سال مون سون کی شدت معمول سے %50 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے اور 10 ستمبر تک بارشوں کے مزید تین سلسلے پورے ملک کو متاثر کرسکتے ہیں۔ چیئرمین کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ اضلاع میں کل سے ریلیف پیکجز کی ترسیل شروع کر دی جائے گی۔ انعام حیدر نے کہا کہ بطور قوم ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ نے بھی بتایا کہ موجودہ بارشوں کا سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا اور اس دوران مزید شدت کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ڈاکٹر طیب شاہ کا کہنا تھا کہ 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا جبکہ مجموعی طور پر مزید تین اسپیلز ملک کو متاثر کرنے کے امکانات ہیں۔

ڈاکٹر طیب شاہ کے مطابق بارش کا ایک نیا سسٹم خلیج بنگال سے پاکستان کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ ایک اور سپل ننگرہار اور قندھار کے راستے پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں